نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آنحضرت کہنا
سوال
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو “آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم” کہنا کیسا ہے ؟ مطلب یہ کہ کیا ہم آنحضرت کا لفظ استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ لفظ “آں” اردو زبان میں اسم اشارہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے، البتہ جب یہ حضرت کے ساتھ استعمال ہو یعنی “آنحضرت” تو اس سے مراد “حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں۔ اور یہ لفظ بطور تعظیم کے استعمال ہوتا ہے۔
اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو “آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا آں سرورصلی اللہ علیہ وسلم” کہنا درست ہے۔
فیروز اللغات میں ہے:
“آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، آں سرور صلی اللہ علیہ وسلم، وہ بزرگ، وہ سردار، تعظیما پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نام کی جگہ بولتے ہیں.”
(آن، آنحضرت، ص:27، ط: فیروز سنز)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
لقب / کنیت / نسبت / فرضی نام رکھنے کے احکام
2025-09-27 03:53:25
