شرعی سوال و جواب
نرینہ اولاد کی پیدائش کے لیے وظیفہ
سوال
میری بیوی حاملہ ہے، اس سے پہلے میری ایک بیٹی ہے، اب کوئی وظیفہ بتائیں کہ لڑکا پیدا ہو۔
جواب
نرینہ اولاد کے لیے ”یامتین“ کا طریقہٴ عمل اعمالِ قرآنی (ص: ۶۸) میں یہ لکھا ہوا ہے کہ عورت کے پیٹ پر گول لکیر کھینچنے اور ستر بار انگلی کے پھیرنے کے ساتھ ”یا متین“ کہے؛ اس لیے آپ مذکورہ بالا طریقے پر ”یا متین“ کا عمل کرسکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
تعویذ ، دم درود کی حقیقت و احکام
2025-09-27 17:50:52
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
