سوال
لڑکا پیدا ہونے کا وظیفہ؟
جواب
بچہ ہو یا بچی ، دونوں اللہ تعالی کی نعمتیں ہیں، اصل یہ ہے کہ ان کی تربیت کا اہتمام اور ان کے نیک بننے کی فکر ہو، اور یہ دعا کریں کہ اللہ نیک صالح اولاد سے نوازے ، خواہ بچہ ہو یا بچی۔
نرینہ اولاد کے حصول کے لیے ”یامتین“ کا طریقہٴ عمل، بتایا جاتا ہے کہ عورت کا شوہر عورت کے پیٹ پر ناف کے گرد دائرے کی صورت میں ستر بار شہادت کی انگلی پھیرے اور ساتھ ساتھ ستر مرتبہ ’’یامتینُ‘‘ پڑھے۔ (ماخوذ از “اعمالِ قرآنی، ص: 67) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
تعویذ ، دم درود کی حقیقت و احکام
2025-10-14 18:29:59
