سوال
میری چھوٹی بیٹی ہے، بہت روتی ہے اس کے لیے کوئی تعویذ بھیج دیں اور نظر کا تعویذ بھی !
جواب
نظر بد دور کرنے کے لیے سورۂ فاتحہ ، آیۃ الکرسی ،معوذتین اور مندرجہ ذیل دعائیں پڑھ کر صبح و شام دم کریں ، یہ مندرجہ ذیل عبارت لکھ کر اس کے گلے میں تعویذ بنا کر ڈال دیں:
” أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ.”
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
تعویذ ، دم درود کی حقیقت و احکام
2025-09-27 15:17:00
