سوال
میرا نام نظر محمد ہے میں درجہ رابعہ میں پڑھتا ہوں، یہ نام میرے تمام ڈاکومنٹس پر ہے تو آپ حضرات راہ نمائی فرمائیں کہ کیا یہ نام رکھنا درست ہے یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں نظر کا معنی ہے: نگاہ، بصیرت، دانائی، غوروفکر، تو اس اعتبار سے نظر محمد کا معنیٰ ہو، محمد کی نگاہ، محمد کی بصیرت، محمد کی دانائی، اس معنیٰ کے لحاظ سے نظرمحمد نام رکھنا درست ہے۔
(القاموس الوحید، ص: ۱۶۶۸)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 15:00:11
