سوال

کیا نمازِ جنازہ  کے بعد دعاء کا ثبوت احادیث سے  ہے؟ براہ مہربانی اس مسئلہ کی تفصیل سے رہنمائ فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ نمازِ جنازہ خود ایک دعا ہے، اس  کے بعد  دعا کرنا قرآن و سنت یا صحابہ کرام سے ثابت  نہیں ہے، نمازِ جنازہ کے بعد اجتماعی طور پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا بدعت ہے، اس سے اجتناب لازم ہے، تاہم ہاتھ اُٹھائے بغیر دل ہی دل میں دعا کرنا جائز ہے۔

کفایت المفتی میں ہے:

“نمازِ جنازہ خود دعا ہے،  اس کے بعد دعا کا رواج ڈالنا درست نہیں ہے۔”

(کفایت المفتی، ج:9، ص: 461، ط:دار الاشاعت)

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر موجود فتویٰ ملاحظہ کریں:

نماز جنازہ کے بعد اجتمائی دعا کا حکم

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نماز
نماز کے بعد اجتماعی دعا
2025-10-17 22:06:31

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field