شرعی سوال و جواب
نماز جنازہ میں امام کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟
نماز جنازہ میں امام کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال
نمازِ جنازہ میں امام کا وضو ٹوٹ جائےتو پھر کیا حکم ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ جس طرح عام نمازوں کے لیے وضو شرط ہے اسی طرح نمازِ جنازہ کے لیے بھی وضو شرط ہے، لہذا اگر امام کا نمازِ جنازہ پڑھاتے ہوئے وضو ٹوٹ جائے،تو لوگوں كو مطلع كردے کہ مجھے وضو کی حاجت ہے،پھر یا تو کوئی باوضو شخص نمازِ جنازہ پڑھادے یا پھر امام وضو کرکے نماز پڑھائے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
“وكل ما يعتبر شرطا لصحة سائر الصلوات من الطهارة الحقيقية والحكمية واستقبال القبلة وستر العورة والنية يعتبر شرطا لصحة صلاة الجنازة.”
(کتاب الصلاۃ، الباب الحادی والعشرون، الفصل الخامس في الصلاة على الميت، ج:1، ص:164، ط:دار الفکر)
البحر الرائق میں ہے:
“ولو صلى الإمام بلا طهارة أعادوا؛ لأنه لا صحة لها بدون الطهارة فإذا لم تصح صلاة الإمام لم تصح صلاة القوم.”
(كتاب الجنائز، شروط صلاة الجنازة، ج:2، ص:193، ط:دار الكتاب الإسلامي)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
جنائز
نمازِ جنازہ کی شرائط
2025-09-27 04:32:11
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
