شرعی سوال و جواب

نماز کا وقت تنگ ہو تو تیمم کرنا

سوال

کیا ٹائم کم ہونے کی صورت میں تیمم کر سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں وقت کم ہونے کی وجہ سے تیمم کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ وضو کر کے نماز پڑھنا ضروری ہے۔

الدر المختار میں ہے:

“(لا) يتيمم (لفوت جمعة ووقت) ولو وترا لفواتها إلى بدل”.

 وفي الرد:

“قوله (لفواتها) أي هذه المذكورات إلى بدل؛ فبدل الوقتيات والوتر القضاء، وبدل الجمعة الظهر“.

(‌‌‌‌كتاب الطهارة، باب التيمم، 1/ 246، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
جن چیزوں سے تیمم جائز ہے اور جن سے جائز نہیں
2025-10-08 01:51:46

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔