سوال

کیا طلبشہ نام کسی حدیث کی راویہ خاتون کا ہے؟ طلبشہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معانی کیا ہے؟

جواب

“طلبشہ “نام اور اس کے معنیٰ وغیرہ کی تفصیل ہمیں نہیں  ملی،البتہ” کبشہ “نام  کے متعلق تفصیل موجودہے،’’كَبْشَه‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، عام طور  پر  کف گیر  یعنی دیگچی وغیرہ سے سالن یا کھانا نکالنے کے بڑے چمچے کو کہتے ہیں۔ صحابیات رضی اللہ عنہن میں تقریباً سترہ  (17)  صحابیات کا نام کبشہ تھا، اس کے علاوہ کبشہ بنت کعب بن مالک تابعیہ  ہیں۔

 اس لیے  کبشہ نام رکھ سکتے ہیں، بلکہ بہتر  اور باعث بر کت ہے۔

تاج العروس میں ہے:

’’والكبشة: المغرفة، معرب كفجه. وفي الصحابة سبع عشرة امرأة اسمهن كبشة. وكبشة بنت كعب بن مالك: تابعية، وهي امرأة ابن قتادة. وكبيشة بنت معن بن عاصم، لها ذكر.‘‘

(ج:17، ص:350، ط:دار الهداية)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-14 18:24:56

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field