پائے خانے کے راستے سے کچھ ڈالنے کی صورت میں غسل واجب نہیں ہوتا
سوال
کوئی لڑکا اپنے پاخانے کے راستے سے کچھ ڈالے تو اُس سے غسل فرض ہوگا؟
جواب
مرد کا اپنی پچھلی شرمگاہ میں کچھ داخل کرنے سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے ۔
“(و) لا عند (إدخال أصبع) ونحوہ کذکر غیر آدمی وذکر خنثی ومیت وصبي لا یشتھی وما یصنع من نحو خشب (في الدبر أو القبل) علی المختار.”
(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الطهارة، أركان الوضوء أربعة، ص:28 ، ط: دار الكتب العلمية بيروت)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
موجبات غسل
2025-10-14 19:30:33
