سوال

پتنگ بازی کرنا کیسا ہے؟

جواب

پتنگ بازی میں پیسوں اور وقت کا ضیاع ہےاور مختلف مواقع پر کئی انسانی جانوں کے ضیاع کی نوبت بھی آچکی ہے، لہذا پتنگ بازی  جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

قرآن کریم میں ہے:

{إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِرَبِّهِ كَفُورًا (27) } [الإسراء: 27]

ترجمه:بے شک بے مواقع( مال) اڑانے والے شیطان کے بھائی بند  ہیں اور شیطان اپنے پر وردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔(از بيان القرآن)

مشکاۃ المصابیح میں ہے: 

“وعن علي بن الحسين رضي الله عنهما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من حسن ‌إسلام المرء تركه ما لا يعنيه.”

ترجمہ:علی بن الحسین سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔”انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ اس چیز کو چھوڑدے جو بے فائدہ ہے۔

(كتاب الآداب ، باب حفظ اللسان، الفصل الثاني، ج: 3، ص: 1361،  ط: الإسلامي بيروت)

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
مختلف قسم کے کھیل
2025-10-08 05:53:00

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field