پیدائشی بچوں کے بال یا ختنہ کی کھال کا کیا جائے؟


سوال

پیدائشی بچو ں کے جو سب سے پہلے سر کے بال اترتے ہیں اور جو ناف اتارتے  ہیں  اسے کہاں پھینکنا  چاہیے؟

جواب

بچوں کے بال یا ختنہ کی کھال  کاٹنے کے بعد اسے زمین میں دفن کردینا بہتر ہے،کسی صاف جگہ میں ایک طرف ڈال دینا بھی کافی ہے،  لیکن کوڑا کرکٹ یا نالی میں بہانا مکروہ ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

“فإذا قلم أطفاره أو جز شعره ينبغي أن يدفن ذلك الظفر والشعر المجزوز فإن رمى به فلا بأس،وإن ألقاه في الکنیف أو في المغتسل یکره ذلك؛ لأن ذلك یورث داء، کذا في فتاوی قاضي خان”. 

(الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها، ج:5، ص:358، ط:دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ختنہ
2025-10-21 08:05:37

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field