سوال
میں نے چیونٹیوں کے روک تھام کے لیے فتویٰ ای میل کیا تھا ،لیکن تا حال مجھے میرے فتویٰ کا جواب موصول نہیں ہوا، اور مجھے فتویٰ نمبر بھی یاد نہیں۔
جواب
اگرآپ کوفتوی نمبریادنہیں تواپناسوال واضح اورتفصیل کےساتھ لکھ کردوبارہ بھیجیں،ان شاءاللہ جواب دیاجائےگا۔
البتہ اگرآپ کاسوال چیونٹیوں کی روک تھام (یعنی چیونٹیاں کیسے ختم ہوں؟) کےمتعلق تھاتواس کے لیے کیڑے مکوڑے ختم کرنے کی دواءاستعمال کی جائے،باقی اعمالِ قرآنی میں اس کے لیے ایک عمل بھی لکھا ہوا ہے، اس پر بھی عمل کرسکتے ہیں، وہ عمل یہ ہے:
“یّٰۤاَیُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْۚ-لَا یَحْطِمَنَّكُمْ سُلَیْمٰنُ وَ جُنُوْدُهٗۙ-وَ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ.”
مذکورہ آیت کسی کاغذ وغیرہ پر لکھ کر ان کے سوراخ میں رکھ دیں، ان شاء اللہ تعالیٰ سب چیونٹیاں اپنے سوراخ میں داخل ہوکرختم ہوجائیں گی۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
عملیات اور وظائف
2025-09-30 16:55:46
