شرعی سوال و جواب

ڈاکٹر اسرار احمد کی کتب پڑھنے کا حکم/ اور ان کے افکار و عقائد

ڈاکٹر اسرار احمد کی کتب پڑھنے کا حکم/ اور ان کے افکار و عقائد


سوال

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام۔ ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے سیرت النبی کے کتاب کے بارے میں,،اور اس کا بیانات کے سنے کے بارے میں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مرحوم جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے مستند اساتذہ اور مشائخ سے باقاعدہ علم دین حاصل نہیں کیا ہے، بلکہ فہم دین کے بارے میں اپنے ذاتی مطالعے پر اعتماد کیا ہے اور ایسے شخص یا اس کی روش میں چلنے والے اشخاص کے بارے میں یہ  خطرہ رہتا ہے کہ وہ کسی غلط راستے پر پڑ جائیں۔ اس لیے ایک عام آدمی کے لیے سلامتی کی راہ اسی میں ہے کہ وہ ایسے حضرات کی تحریرات پڑھنے کی بجائے صرف مسلمہ مستند علماء کرام کی تحریرات سے استفادہ پر اکتفا کریں۔

باقی ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی عقائد اور نظریات جاننے کے  لیے ڈاکٹر مفتی عبد الواحد رحمہ اللہ کی کتاب “ڈاکٹر اسرار احمد، افکار و نظریات” کا مطالعہ مفید رہے گا۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-12 15:57:00

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔