شرعی سوال و جواب
کزن کی بیٹی سے نکاح کاحکم
سوال
کیا کزن کی بیٹی سے شادی کرنا جائز ہے؟
جواب
واضح رہے کہ چچازاد، پھوپھی زاد ، خالہ زاد اور ماموں زاد (کزن) کی اولاد سے نکاح جائز ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح اپنے چچا زاد بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تھا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے :
“و أما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته {وأحل لكم ما وراء ذلكم}.” [النساء: 24]
فتاوی شامی میں ہے :
“وتحل بنات العمات والأعمام والخالات والأخوال”.
(کتاب النکاح ، فصل فی المحرمات ،30/28/3 سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نکاح
غیر محرمات
2025-10-12 15:14:15
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
