شرعی سوال و جواب
کھانا کھاتے وقت چپل کا اتارنا
سوال
کھانا چپل اتار کر کھانا سنت ہے یا آداب میں سے ہے ؟
جواب
كھانا کھاتے وقت چپل اتارنے کا حکم حدیث میں مذکور ہے؛ لہذا یہ سنت ہے اور اس پر عمل کرنے والے کو سنت کا ثواب ملے گا۔
مرقاة المفاتيح میں ہے:
“وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا وضع الطعام فاخلعوا نعالكم؛ فإنه أروح لأقدامكم.”
(کتاب الاطعمۃ ج نمبر ۷، ص نمبر ۲۷۳۰، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
کھانے کے آداب وغیرہ
2025-10-17 17:00:42
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
