شرعی سوال و جواب
کھانا کھانے کے آداب
سوال
سوال: یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے منہ سے کھانا کھاتے ہوئے چبانے کی آوازآتی ہے؟
جواب
کھانا کھانے کے من جملہ آداب میں سے ایک ادب یہ بھی ہے کہ کھانا آہستہ اور چبا کر کھانا چاہیے۔ نیز طبی اعتبار سے بھی آہستہ اور چباکر کھاناپیٹ بھرنے اور وزن کم کرنے میں مدد فر اہم کرتا ہے۔ کھانا کھاتے وقت بتکلف اختیاری طور پر چبانے کی آواز نکالنا مناسب نہیں ہے، اس سے دوسرے افراد کو تکلیف ہوتی ہے اور بعض برادریوں میں بہت معیوب سمجھا جاتا ہے، البتہ اگر غیر اختیاری طور پر نکل جائے تو مضائقہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
کھانے کے آداب وغیرہ
2025-10-17 16:54:48
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
