شرعی سوال و جواب
کیا برہنہ ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال
کیا وضوکرنے کے بعد برہنہ ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
ستر کا کھولنا یا برہنہ ہونا نواقض میں سے نہیں ہے، اس لیے برہنہ ہونے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
مختصر القدوری میں ہے:
“والمعاني الناقضة للوضوء:كل ما خرج من السبيلين والدم والقيح والصديد إذا خرج من البدن فتجاوز إلى موضع يلحقه حكم التطهير والقيء إذا كان ملء الفم والنوم مضطجعا أو متكئا أو مستندا إلى شيء لو أزيل عنه لسقط والغلبة على العقل بالإغماء والجنون والقهقهة في كل صلاة ذات ركوع وسجود.”
(كتاب الطهارة،ص:12ط:دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
نواقض وضو
2025-09-30 17:18:10
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
