کیا قرآن کریم میں کوئی ایسی سورت ہے جو دو مرتبہ نازل ہوئی ہے ؟


سوال

 قرآن مجید میں وہ کونسی سورۃ  ہے جس کا  نزول دو مرتبہ ہوا ؟

جواب

” سورہ فاتحہ” کے مختلف ناموں کی تشریحات کے ذیل میں علامہ بیضاوی نے اپنی مشہور تفسير میں لکھا ہے کہ یہ سورت(سورة فاتحة)  دومرتبہنازل ہوئی ہے اور اس کے محشی نے اسے تفصیل کے ساتھ مدلل بیان کیا ہے۔

تفسیر بیضاوی میں ہے:

“و السبع المثاني  لأنها سبع آيات بالاتفاق، إلا أن منهم من عد التسمية دون أنعمت عليهم، ومنهم من عكس، وتثنى في الصلاة، أو الإنزال إن صح أنها نزلت بمكة حين فرضت الصلاة، وبالمدينة حين حولت القبلة، وقد صح أنها مكية لقوله تعالى: ولقد آتيناك سبعا من المثاني، وهو مكي بالنص.”

(سورة الفاتحة، ج:1، ص:25، ط:دار إحياء التراث العربي۔بيروت)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
بعض آیات کی تفسیر/احکام القرآن
2025-10-12 14:26:19

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field