شرعی سوال و جواب
کیا قضا روزے کے لیے ظہر کے وقت نیت کرسکتے ہیں؟
کیا قضا روزے کے لیے ظہر کے وقت نیت کرسکتے ہیں؟
سوال
کیا قضا روزہ کیلۓ ظہر کی اذان سے پہلے نیت کرکے روزہ رکھ سکتے ہیں؟
جواب
قضا روزہ کے لیے صبح صادق سے پہلے نیت کرنا ضروری ہے ، صبح صادق کے بعد قضا روزے کی نیت معتبر نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے :
“في الدر : (والشرط للباقي) من الصيام قران النية للفجر ولو حكما وهو (تبييت النية) للضرورة (وتعيينها) لعدم تعين الوقت.
و في الرد : (قوله: والشرط للباقي من الصيام) أي من أنواعه أي الباقي منها بعد الثلاثة المتقدمة في المتن وهو قضاء رمضان والنذر المطلق، وقضاء النذر المعين والنفل بعد إفساده والكفارات السبع وما ألحق بها من جزاء الصيد والحلق والمتعة نهر.”
(کتاب الصوم، ۲ ؍ ۳۸۰، ط : سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
روزہ
روزہ کی شرائط
2025-09-30 17:16:06
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
