کیا ٹیڑھی ٹانگوں والے جانور کی قربانی کرنا جائز ہے؟
سوال
کیا ٹیڑھی ٹانگوں والے جانور کی قربانی جائز ہوگی، جب کہ جانور چلتا پھرتا اور دوڑتا بھی بالکل صحت مند جانوروں کی طرح ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جو جانور اپنی ساری ٹانگوں کا سہارا لے کر چل سکتاہو،اس کی قربانی کرنا جائز ہے۔
صورتِ مسئولہ میں ٹیڑھی ٹانگوں والا جانور چوں کہ ساری ٹانگوں کا سہارا لے کر چل پھراور دوڑ سکتا ہے،لہذا ایسے جانورکی قربانی کرنا جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(قوله والعرجاء) أي التي لا يمكنها المشي برجلها العرجاء إنما تمشي بثلاث قوائم، حتى لو كانت تضع الرابعة على الأرض وتستعين بها جاز عناية.”
(رد المحتار،کتاب الاضحیہ،323/6،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
عبادات
قربانی کا جانور
2025-10-08 06:35:49
