شرعی سوال و جواب

کیا کتے کو ہاتھ لگانے سے بندہ اور کپڑے ناپاک ہوتے ہیں؟

کیا کتے کو ہاتھ لگانے سے بندہ اور کپڑے ناپاک ہوتے ہیں؟


سوال

کیا کتے کو ہاتھ لگانے سے بندہ اور کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں؟

جواب

خشک كتّے پر اگر ظاہری نجاست لگی ہو ئی نہ ہو تو اسے ہاتھ لگانے سے یا کپڑا لگ جانے سے  ہاتھ یا کپڑا  ناپاک نہیں ہوتا،بلکہ انسان پاک رہتا ہے،البتہ كتّے کا لعاب اور پسینہ ناپاک ہے،  ان کے لگنے سے کپڑا وغیرہ ناپاک ہوجاتا ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

“الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضيا كان أو غضبان. كذا في منية المصلي قال في الصيرفية هو المختار. كذا في شرحها لإبراهيم الحلبي.

(كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة وأحكامها ،  فصل في الاعيان النجسة  ج: 1 ص: 48 ط: دار الفكر)

وفیہ ایضا:

”وسؤر الكلب والخنزير وسباع البهائم نجس. كذا في الكنز”.

(كتاب الطهارة ، الباب الثالث في المياه ، الفصل الثاني فيما لا يجوز به التوضؤ ج: 1 ص: 24 ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
نجاست حقیقیہ، اقسام و احکام
2025-10-08 11:01:06

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔