شرعی سوال و جواب
گالی دینے یا گانا سننے سے وضو ٹوٹنے کا حکم
سوال
کیا گالی دینے اور گانا سننے سے وضو ٹوٹ جا تا ہے؟
جواب
گالی دینا یا موسیقی، گانا بجانا اور سننا شریعت میں ناجائز ہے، تاہم ان چیزوں سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر گناہ سرزد ہوجائے تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے، اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔
فتاوی شامی میں ہے:
“ومندوب في نيف وثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، وغيبة، وقهقهة، وشعر، وأكل جزور، وبعد كل خطيئة، وللخروج من خلاف العلماء”.
(کتاب الطھارۃ، ج:1، ص:89،90، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
نواقض وضو
2025-10-17 17:22:25
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
