سوال
پیپر جس میں گانجا (بھنگ)بھر کر پیتے ہیں کیا اس کا بیچنا حلال ہے ؟
جواب
گانجے کا پیپرجو نشہ کے لیے استعمال ہو تا ہےتواگر صرف نشے کے لیے استعمال ہوتا ہے یاخریدار کے متعلق غالب گمان ہے کہ وہ نشے کے لیے استعمال کرے گا تو اس کا بیچنا شرعًا درست نہیں ہے۔
قرآن کریم میں ہے:
“وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (المائدة:2)
فتاوی شامی میں ہے:
“وما كان سببا لمحظور فهو محظور اهـ.”
(كتاب الحظر والإباحة، ج: 6، ص: 350، ط: سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
معاملات
بیع صحیح ، فاسد اور باطل
2025-10-08 05:53:20
