گھر میں بے برکتی کی شکایت کرنے والے صحابی کو گھر کے دروازے پر کپڑا لٹکانے کی ترغیب کیا رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے؟


سوال

ایک صحابی،  حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور فرمایا کہ میرے گھر میں برکت نہیں ہوتی تو حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم اپنے گھر کے دروازے پر کپڑا لٹکا دو ، کچھ دنوں بعد وہ پھر حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اور فرمایا اب میرے گھر میں برکت ہو رہی ہے تو حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے گھر کے سامنے سے ایک بے نمازی گزرتا تھا اس کی نظر تمہارے گھر میں پڑتی تھی اس لئے برکت نہیں ہوتی تھی ۔

کیا یہ حدیث درست ہے ؟ 

جواب

 تلاش بسیار کے باوجود ہمیں کوئی ایسی حدیث نہیں مل سکی کہ  جس میں اس طرح كےکسی واقعہ کا ذکر ہو ،  لہذا  جب تک کسی معتبر ذریعے سے ثبوت نہ جائے، اسے بیان کرنے سے گریز کیا جائے۔فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-09-27 15:27:40

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field