شرعی سوال و جواب
ہم بستری کے بعد حیض شروع ہونے پر گناہ کا حکم
سوال
اگر ہم بستری کے بعد ماہواری شروع ہو اور ہم بستری سے پہلے ظاہر نہیں ہوا ہو یعنی خون ابھی عورت کی شرمگاہ سے باہر نہیں ہو تو کیا دونوں گناہ گار بن گئے ؟
جواب
صورت ِ مسئولہ میں اگر ہم بستری کے وقت خون بالکل نہیں تھا اور ہم بستری کے بعد حیض کا خون ظاہر ہو ا تو اس سے دونوں گناہ گار نہیں ہوں گے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
“(ومنها) خروج الدم إلى الفرج الخارج ولو بسقوط الكرسف فما دام بعض الكرسف حائلا بين الدم والفرج الخارج لا يكون حيضا. هكذا في المحيط.”
(کتاب الطہارۃ،الباب السادس فی الدماء المختصۃ بالنساء،ج:۱،ص:۳۶،دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
میاں ، بیوی کے حقوق
2025-11-11 22:26:27
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
