شرعی سوال و جواب

یہ دعا کرنا( کہ میرا شوہر دوسری شادی نا کرے)جائز ہے یانہیں

یہ دعا کرنا( کہ میرا شوہر دوسری شادی نا کرے)جائز ہے یانہیں


سوال

 یہ دعا کرنا( کہ میرا  شوہر دوسری شادی نہ کرے)  گناہ  یا سنت کی توہین   تو  نہیں ہے ؟ 

جواب

اگر بیوی یہ دعا کرے کہ میرا شوہر دوسری شادی نہ کرے گناہ یا سنت کی توہین نہیں ہے۔

حديث شريف ميں هے:

“عن ‌أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: « لا يزال يستجاب للعبد ما لم يدع بإثم، أو قطيعة رحم ……”

ترجمہ:”نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب تک آدمی کسی گناہ یا قطع رحمی۔۔۔ اس وقت تک بندہ کی دعا قبول کی جاتی رہتی ہے۔۔۔۔”

(صحيح مسلم، ‌‌كتاب الذكر، والدعاء، والتوبة، والاستغفار، ج:8، ص:87، رقم : 2735، ط: دار المنهاج)

” لمعات التنقيح في شرح مشكاة المصابيح” میں ہے:

“وقوله: (ومن دعوة لا يستجاب لها) المراد ‌الدعاء ‌بالمعصية وما لا يرضاه الحق.”

( لمعات التنقيح في شرح مشكاة المصابيح لعبد الحق بن سيف الدين بن سعد الله البخاري الدهلوي الحنفي، ج:5، ش:239،  : دار النوادر، دمشق – سوريا)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
گناہوں کی حدود، صورتیں اور اقسام
2025-09-27 08:01:14

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔