شرعی سوال و جواب

باپ کا بیٹے کی ربیبہ سے نکاح کرنے کا حکم

سوال

زید نے ایک بیوہ زلیخا سے نکاح کیا ہے، اب اسی زلیخا کی بیٹی عروہ سے زید کا باپ بکر نکاح کرنا چاہتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  زید کے باپ بکر کے لیے  زید کی سوتیلی بیٹی عروہ سے نکاح کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

“وأما ‌بنت ‌زوجة ‌أبيه أو ابنه فحلال.”

(کتاب النکاح، فصل فی المحرمات،ج:3، ص:31، ط:سعید)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نکاح
غیر محرمات
2025-09-27 13:43:29

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔