سوال

سماب اور سیماب میں کون سا بہتر نام ہے ؟

اِناب نام کیسا ہے؟ اور کیا معنی ہے؟

جواب

تلاش کے باجود ہمیں”سماب” کامعنی نہیں مل سکا ، اس لیے یہ نام رکھنا بہتر نہیں ۔ 

”سیماب” فارسی زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی پارہ ، ایک مخصوص دھات کے ہیں جو چاندی کی مانند ہوتی ہے۔ نیز ”سیم”چاندی کو کہا جاتا ہے ، یہ نام رکھنا بھی زیادہ بہتر نہیں ۔

(القاموس الوحید،ص:137، ط: دار الاشاعت)

بہتر یہ ہے کہ صحابہ  و صحابیات رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے ، یا عربی زبان کا کوئی بامعنی نام رکھ لیں،اس سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پر “اسلامی نام” کے سیکشن سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں۔

”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی  مانند ایک خاص قسم کی خوشبو کے ہیں ، اس معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے :

“الأناب: المسک أو عطر یشبهه.“

(ص:28،الأنب، ط: دیوبند)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 14:12:55

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field