شرعی سوال و جواب
بٹ کوائن کرپٹو کرنسی کی شرعی حیثیت
سوال
بٹ کوائن کرپٹو کرنسی کی شرعی لحاظ سے حقیقت؟
جواب
’’بٹ کوائن‘‘ محض ایک فرضی کرنسی ہے، اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف اور شرائط بالکل موجود نہیں ہیں، لہذا موجودہ زمانے میں ” کوئن” یا “ڈیجیٹل کرنسی” کی خرید و فروخت کے نام سے انٹرنیٹ پر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں جو کاروبار چل رہا ہے وہ حلال اور جائز نہیں ہے، وہ محض دھوکا ہے، اس میں حقیقت میں کوئی مادی چیز نہیں ہوتی، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا صرف اکاؤنٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں، اور یہ فاریکس ٹریڈنگ کی طرح سود اور جوے کی ایک شکل ہے، اس لیے ” بٹ کوائن” یا کسی بھی ” ڈیجیٹل کرنسی” کے نام نہاد کاروبار میں پیسے لگانا اور خرید و فروخت میں شامل ہونا جائز نہیں ہے۔ ( تجارت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا: بٹ کوائن، ج:2 ص:92 ط:بیت العمار کراچی)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
بیوع
ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعہ خرید و فروخت
2025-09-27 14:17:39
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
