شرعی سوال و جواب
زوہین نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
“زوہین” نام کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ نام کسی لڑکے کا رکھنا درست ہے یا نہیں؟
جواب
کافی تتبع اور تلاش کے باوجود “زوہین” کا لفظ کسی مستند لغت میں نہیں مل سکا، لہذا یہ نام رکھنے کے بجائےلڑکے کے یے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسماء میں سے کسی کا نام انتخاب کیا جائے، یا اچھے معنی پر مشتمل کسی نام کا انتخاب کیا جائے، اور لڑکی کے لیے صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام انتخاب کیا جائے یا اچھے معنی والا نام منتخب کیا جائے ، اگر عربی زبان کا لفظ ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
اسلامی نام دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں ۔
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 17:43:32
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
