شرعی سوال و جواب
سوتے ہوۓ منہ سے تھوک باہر آنے سے روزے کا حکم
سوال
نیند میں اگر حلق سے پانی باہر آئے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹتا ہے؟
جواب
روزے کی حالت میں منہ سےتھوک باہر آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
“وكذا لو بزق فوجد لونه في الأصح بحر قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ.”
(کتاب الصوم،باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده،ج:2ص:395،ط:سعید)
اگرکچھ اور پوچھنا مقصود ہو تو سوال واضح لکھ کر دریافت کرسکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
روزہ
روزہ نہ توڑنے والی چیزیں
2025-10-08 01:18:18
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
