سوال
کیا دادی نانی کا دودھ پی سکتے ہیں؟
جواب
دادی یا نانی مدتِ رضاعت (دو سال کی عمر تک ) میں اپنے پوتے پوتی یا نواسے نواسیوں میں کسی کو دودھ پلادے تو یہ جائز ہے، البتہ اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجائے گی، وہ دادی یا نانی ان بچوں کی رضاعی ماں بھی بن جائے گی اور اس اعتبار سے پھر حرمت رضاعت کے احکامات ثابت ہوں گے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(هو) لغة بفتح وكسر: مص الثدي. وشرعا (مص من ثدي آدمية) ولو بكرا أو ميتة أو آيسة، وألحق بالمص الوجور والسعوط (في وقت مخصوص) هو (حولان ونصف عنده وحولان) فقط (عندهما وهو الأصح) فتح وبه يفتى كما في تصحيح القدوري عن العون.”
(کتاب النکاح ، باب الرضاع، 3/ 209، ط: سعید)
وفیہ ایضاً:
“(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) رواه الشيخان.”
(کتاب النکاح، باب الرضاع، 3/ 213، ط:سعید)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نکاح
رضاعی محرمات
2025-10-08 05:58:24
