شرعی سوال و جواب

حجامہ کے بعد غسل کا حکم

سوال

حجامہ کے بعد غسل کا اور کپڑوں کا کیا حکم ہے؟

جواب

حجامہ کے بعد غسل کرنا مستحب ہے ،نیز اگر کپڑوں پر خون وغیرہ لگاہوتب  تو اس کو دھویا جائے گا،اور اگر کپڑے پاک ہو ں تو حجامہ کے بعد کپڑے تبدیل کرنے کی حاجت نہیں ہے،البتہ نماز سے پہلے وضو کرنا لازم ہو گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

“(قوله: وعند ‌حجامة) أي عند الفراغ منها إمداد لشبهة الخلاف بحر.”

(كتاب الطهارة، سنن الغسل، ج:1 ص:170 ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
غسل کے مسنون مواقع اور فضائل
2025-10-08 14:06:25

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔