شرعی سوال و جواب
قبرستان میں جانور چرانا منع ہے
سوال
قبرستان میں جانور چرانے کا کیا حکم ہے ؟
جواب
قبرستان میں جانور چرانے کے لیے چھوڑنا منع ہے؛ اس لیے کہ اس میں قبریں روندی جائیں گی اور جانوروں کا پیشاب قبروں پر گرےگا جس سے میت کی بے حرمتی ہوگی،البتہ اگر قبرستان میں غیر ضروری گھاس پھونس اگتی ہو تو اسے کاٹ کر جانوروں کو کھلایا جاسکتا ہے ۔
البحر الرائق میں ہے:
“ولا يجوز لأهل القرية الانتفاع بالمقبرة الدائرة فلو كان فيها حشيش يحش ويرسل إلى الدواب ولا ترسل الدواب فيها”.
(كتاب الوقف، فصل اختص المسجد بأحكام تخالف أحكام مطلق الوقف، ج:5، ص:268، ط: دار الكتاب الاسلامي)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
وقف
قبرستان کی زمین / اشیاء کا استعمال / تبدل
2025-10-14 18:12:57
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
