شرعی سوال و جواب

کیا ڈاڑھی کاٹنے والا اقامت دے سکتا ہے یا نہیں؟

کیا ڈاڑھی کاٹنے والا اقامت دے سکتا ہے یا نہیں؟


سوال

کیا داڑھی کاٹنے والا امام  کے  پیچھے اقامت  دے سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  ڈاڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم کرنا حرام اور ناجائز ہے، اور اس کا مرتکب فاسق و گناہ گار ہے، اور ایسے شخص کا اذان و اقامت کہنا مکروہ ہے، لہذا ڈاڑھی کاٹنے والا اقامت نہ کہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

“(ويكره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث لا أذانه) على المذهب  (و) أذان (امرأة) وخنثى (وفاسق).”

(باب الأذان: 1/ 392، ط: سعید)

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح:

“هو الخارج عن أمر الشرع ‌بارتكاب ‌كبيرة كذا في الحموي.”

(‌‌باب الأذان: 199، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نماز
اقامت کا حق دار
2025-10-14 19:07:16

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔