شرعی سوال و جواب

گدھا حلال ہے یا حرام

سوال

گدھا حلال ہے یا حرام ؟

جواب

صورت مسئولہ میں گدھا حرام جانوروں میں داخل ہے ،لہذا گدھے کا گوشت کھانا حرام ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

“وأما الحمار الأهلي فلحمه حرام، وكذلك لبنه وشحمه، واختلف المشايخ في شحمه من غير وجه الأكل فحرمه بعضهم قياسا على الأكل وأباحه بعضهم وهو الصحيح، كذا في الذخيرة”.

(کتاب الذبائح ،الباب الثانی فی بیان ما یؤکل من الحیوان،ج:5،ص:290،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
کھانے پینے کی حلال و حرام ، مکروہ و مباح اشیاء
2025-10-17 16:31:12

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔