Fa roll on under arm کے استعمال کے بعد نماز پڑھنے کا حکم
سوال
میری بغل میں اکثرغسل کرنے کے باوجود بھی بدبو رہتی ہے، کسی دوست نے (Fa roll on under arm) کے استعمال کا کہا، تو کیا اس کے استعمال کے بعد نماز درست ہوگی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر (Fa roll on under arm) سے متعلق تحقیق سے ثابت ہو جائے کہ یہ حرام چیزوں سے بنائی گئی ہے اورنا پاک ہے تو اس کا استعمال ناجائز ہو گا اور اس کے استعمال کے بعد نماز بھی درست نہیں ہوگی، اور اگر ایسی کوئی تحقیق نہیں ہے تو اس کا استعمال شرعاً ممنوع نہیں ہو گا،جس کے استعمال کے بعد نماز بھی درست ہوگی۔
الأشباه والنظائر ميں ہے:
“الأصل في الأشياء الإباحة حتى يدل الدليل على التحريم.”
(القاعدة الثامنة،ص:60،ط:دارالكتب العلمية)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
حرام و حلال دوائیں / قطرے وغیرہ
2025-09-30 16:45:32
