شرعی سوال و جواب

M&Ms چاکلیٹ کھانے کا حکم

سوال

m&ms چاکلیٹ کھانا جائز ہے؟

جواب

M&Ms چاکلیٹ مختلف ممالک میں مختلف اجزائے ترکیبی سے تیار کی جاتی ہے۔حلال اتھارٹی ادارہ   “SANHA” نے صرف ملائیشیاء اور پولینڈ کی تیار کردہ M&Ms چاکلیٹ کے حلال ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ بعض ممالک بالخصوص فرانس کی اِسی M&Ms چاکلیٹ میں  Carmine/E120 (خاص کیڑے سے حاصل ہونے والا رنگ) شامل ہوتا ہے، جو کہ حلال نہیں ہے۔ آپ جس چاکلیٹ کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں وہ کس ملک کی ہے؟ اور اس کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟ سب لکھ کر بھیجیں۔فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
کھانے پینے کی حلال و حرام ، مکروہ و مباح اشیاء
2025-10-20 20:58:18

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔