شرعی سوال و جواب
ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے بغیر میاں بیوی کو انزال ہونے سے غسل کا حکم
ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے بغیر میاں بیوی کو انزال ہونے سے غسل کا حکم
سوال
اگر بیوی اور شوہر آپس میں رومانٹک باتیں کر رہے تھے اور اسی دوران کسی ایک کو یا دونوں کو انزال ہو گیا تو غسل فرض ہے؟ یاد رہےکہ دونوں نے کسی کو چھوا نہیں اور ہاتھ وغیرہ کا استعمال بھی نہیں ہوا ہے۔مثال یہ کہ جیسے شوہر ملک سے یا اپنے گھر سے دور ہے اور دونوں میاں بیوی فون پر بات کر رہے تھے۔
جواب
صورت مسئولہ میں میاں یا بیوی میں سے جس کو بھی انزال ہوگا اس پر غسل واجب ہوگا چاہے ایک دوسرے کو ہاتھ بھی نہ لگایا ہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
“منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء.
كذا في محيط السرخسي من الرجل والمرأة في النوم واليقظة. كذا في الهداية وتعتبر الشهوة عند انفصاله عن مكانه لا عند خروجه من رأس الإحليل. كذا في التبيين.”
(کتاب الطہارۃ، باب ثانی فصل ثالث ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۴، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
موجبات غسل
2025-10-17 21:39:34
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
