شرعی سوال و جواب

بھولنے کی بیماری کا علاج

سوال

بھول کی بیماری کا کیا علاج ہے ؟برائے مہربانی رہنمائی  فرمائیں۔

جواب

سائل ہر نماز کے بعد اللہ کے صفاتی ناموں میں سے “الرحمن” کو  سو(100)بار پڑھنے کا اہتمام کرے ،انشاء اللہ  قلب کی غفلت اور  نسیان جلد دفع ہوجائے گا ،نیز کسی حکیم یا ڈاکٹر سے رجوع کر کے  مقوی دماغ دوائی  بھی کھائیں ۔

اعمال قرآنی میں ہے:

“الرحمن”خاصیت ،ہر نماز کے بعد سو(100)بار پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہو ،اور بکثرت اس کا ذکر کرنے والا ہر امر مکروہ سے محفوط رہے ۔”

(ص:139،ط:دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
اوراد ووظائف
2025-10-12 15:41:45

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔