شرعی سوال و جواب

بینک ملازم کو رکشہ یا بائیک پر بینک لےجانا اور کرایہ لینا

بینک ملازم کو رکشہ یا بائیک پر بینک لےجانا اور کرایہ لینا


سوال

سودی بینک کا مینیجر اگر سودی بینک میں جاب کے لیے جاتے وقت رکشہ یا بائیکیا میں جائے تو اس سے کرایہ لینا اور اس کرایہ کو استعمال میں لانا کیسا ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بینک  کے ملازمین کو رکشہ یا بائیک وغیرہ پر لے جانا اور ان سے کرایہ وصول کرنا جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

“(و) جاز تعمير كنيسة و (حمل خمر ذمي) بنفسه أو دابته (بأجر) لا عصرها لقيام المعصية بعينه.

(قوله وجاز تعمير كنيسة) قال في الخانية: ولو آجر نفسه ليعمل في الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل.”

(کتاب الحظرو الاباحۃ،فصل فی البیع،ج:6 ، ص:391، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


اجارہ
اجارہ صحیحہ
2025-09-26 02:15:31

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔