شرعی سوال و جواب
جاندار كی ہر قسم کی ویڈیو دیکھنا اور بنانا حرام ہے
جاندار كی ہر قسم کی ویڈیو دیکھنا اور بنانا حرام ہے
سوال
اگر ویڈیو ٹیکنیکل ورک یا معلوماتی ہو تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
اگر مذکورہ ویڈیو جاندار کی تصویر یا موسیقی یا دیگر کسی غیر شرعی امور پر مشتمل ہو تو اس قسم کی ویڈیو بنانا اور دیکھنا جائز نہیں ہے،عام طور پر ویڈیوز موسیقی یا جان دار کی تصویر سے خالی نہیں ہوتیں،لہذا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے، ہاں اگر جاندار کی تصویر پر مشتمل نہ ہو اور مضمون بھی شریعت کے خلاف نہ ہو تو جائز ہے۔
بخاری شریف میں ہے:
“عن عبد اللّٰہ ابن مسعود رضي اللّٰہ عنه قال: سمعت النبي صلی اللّٰہ علیه وسلم یقول: إن أشد الناس عذابًا عند اللّٰہ یوم القیامة المصورون.”
(کتاب اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامہ، 880/2، ط: دار الفکر)
عمدة القاری میں ہے:
“وفي التوضيح قال أصحابنا وغيرهم تصوير صورة الحيوان حرام أشد التحريم وهو من الكبائر وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فحرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله وسواء كان في ثوب أو بساط أو دينار أو درهم أو فلس أو إناء أو حائط….وبمعناه قال جماعة العلماء مالك والثوري وأبو حنيفة وغيرهم.”
(کتاب اللباس،باب عذاب المصورين يوم القيامہ،70/22،ط:دار احیاء التراث)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
تصویر کے احکام / حدود
2025-10-17 20:44:54
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
