شرعی سوال و جواب
حالت حیض میں ناخن کاٹنا
سوال
کیاحالت حیض میں ناخن کاٹ سکتے ہیں؟
جواب
حالت حیض میں ناخن کاٹنے کے سلسلہ میں کوئی صریح جزئیہ نہیں مل سکا البتہ فقہائے کرام نے جنابت کی حالت میں ناخن اور بال کاٹنے کو مکروہ لکھا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کے لیے بھی حیض کی حالت میں ناخن کاٹنا اور زیر ناف، و بغل کے بال صاف کرنا مکروہ ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
“حلق الشعر حالة الجنابة مكروه وكذا قص الأظافير كذا في الغرائب.”
(کتاب الکراهیة ، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها جلد 5 ص: 358 ط: دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-17 18:23:28
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
