شرعی سوال و جواب
حاملہ جانور کی قربانی کا حکم
سوال
مدرسہ میں صدقہ کی بکری آئی ہے اور وہ حاملہ ہے، کیا اس کو ذبح کرنا ضروری ہے؟ یا بچے کی پیدائش تک انتظار کر سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ حاملہ یا گابھن جانور کا ذبح کرنا جائز ہے،تاہم اگر بچے کی ولادت بالکل قریب ہو تو اس کو ذبح کرنا مکروہ ہے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
“شاة أو بقرة أشرفت على الولادة، قالوا: يكره ذبحها؛ لأن فيه تضييع الولد.”
(كتاب الذبائح، الباب الأول، ج:5، ص:287، ط:دار الفكر۔بيروت)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
زکات
صدقاتِ واجبہ اور نافلہ
2025-10-08 03:27:32
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
