شرعی سوال و جواب

حیض کی مدت کتنے دن ہے؟

سوال

حیض کے کتنے دن ہوتے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں حیض  کی مدت  کم سے کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن  هے ، اور  پاکی کی  کم سے کم مدت پندرہ دن  اور زیادہ سے زیادہ  کوئی حد نہیں ہے۔

مراقی الفلاح ميں هے :

“أقل ‌الحيض ثلاثة وأكثره عشرة وأقل ما بين الحيضتين خمسة عشر يومًا و لا حد لأكثره” لأنه قد يمتد أكثر من سنة.”

(باب الحیض والنفاس،61،المكتبة العصرية)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
حیض کی تعریف اور احکام
2025-10-17 22:01:32

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔