سوال

داڑھی کے خلال کا طریقہ کیا ہے ؟

جواب

وضو میں داڑھی کاایک مرتبہ خلال کرنا  مسنون ہے، جس کا سنت طریقہ یہ ہے کہ منہ دھونے کے بعد دائیں ہاتھ کے چلّو میں پانی لے کر ٹھوڑی کے نیچے کے بالوں کی جڑوں میں ڈالے اور ہاتھ کی پشت گردن کی جانب کرکے انگلیاں بالوں میں ڈال کر نیچے سے اوپر کی جانب لے جائے، اور یہ عمل ایک ہاتھ (یعنی دائیں ہاتھ) سے ایک دفعہ کافی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

“وقال في المنح: وكيفيته على وجه السنة أن يدخل أصابع اليد في فروجها التي بين شعراتها من أسفل إلى فوق بحيث يكون كف اليد الخارج وظهرها إلى المتوضئ. اهـ.”

(كتاب الطهارة، سنن الوضوء ج:1 ص:117 ط: سعيد)

فقط والله اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
سنن وضو
2025-10-08 10:53:37

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field