شرعی سوال و جواب
دو ماہ کی نمازوں کا کفارہ؟
سوال
ہماری ماں وفات ہوگئی ہے، ان سے دو مہینوں کی نمازیں فوت ہوئی ہیں۔ان کا کتنا فدیہ دے دوں؟
جواب
ایک نماز کا فدیہ ایک صدقہ فطر کے برابر ہے، اور روزانہ وتر کے ساتھ چھ نمازیں ہیں، تو ایک دن کی نمازوں کے فدیے بھی چھ ہوئے، اور ایک صدقہ فطر تقریباً پونے دو کلو گندم یا آٹا یا اس کی قیمت ہے، لہذا روزانہ چھ نمازوں کی حساب سے دو مہینوں کی (۳۶۰)نمازوں کا فدیہ ادا کریں۔
“إذا مات الرجل، وعليه صلوات فائتة، وأوصى بأن يعطى كفارة صلاته، يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر، وللوتر نصف صاع، ولصوم يوم نصف صاع “.
(البحر الرائق: كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت (2/ 98)، ط. دار الكتاب الإسلامي، الطبعة الثانية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
قضاء نمازوں کا فدیہ
2025-10-17 17:05:05
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
