شرعی سوال و جواب

دوسرے ملک میں عقیقہ کرنا

سوال

بچے کی پیدائش پاکستان میں ہوئی  اور اس کا والد امریکا میں ہو تو  کیا ساتویں دن امریکا میں اس کا عقیقہ کیا جا سکتا ہے  یا پاکستان میں عقیقہ کرنا ضروری ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں عقیقہ کے  لیے جائے پیدائش اور جائے عقیقہ کا ایک ہونا ضروری نہیں، کہیں بھی کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


قربانی
عقیقہ کا حکم، شرائط، سنن و آداب
2025-09-30 13:13:22

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔