شرعی سوال و جواب

دوکان کرایہ پر لینے کی صورت میں چھت کو استعمال کرنے کا حکم

دوکان کرایہ پر لینے کی صورت میں چھت کو استعمال کرنے کا حکم


سوال

دوکان کرایہ پر لی ہے،  تو اس کی چھت جس پر تعمیر نہ ہو ، مالک کی ہوگی یا کرایہ دار کی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر  دوکان دار نےصرف دوکان کرایہ پر لی ہےچھت کرایہ پر نہیں لی، تو وہ صرف دوکان ہی کو استعمال کرسکتا ہے، چھت مالکِ دوکان کی ہے، اور وہی استعمال کرسکتا ہے۔

البناية شرح الهداية  میں ہے:

“عقد على منفعة معلومة بعوض معلوم إلى مدة معلومة”.

(کتاب الاجارات، تعریف الاجارۃ، ج:10، ص:221، ط:دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


اجارہ
بغیر معاہدہ کے اجارہ کا انعقاد
2025-09-27 13:36:17

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔